یمن، الحدیدہ پر امریکی اور برطانوی فوج کا حملہ

21 فروری, 2024 14:04

شیعیت نیوز: امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف وزری اور خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق الحدیدہ کے شمالی شہر الجبنہ پر دو حملے کئے گئے ہیں حملوں میں امریکی اور برطانوی فوج ملوث ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کے پاس ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے ہم اس کو کم کرنے کے لئے حملے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری سیکورٹی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، سربراہ ایرانی بحریہ

بیان میں پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے یمنی شہروں پر بمباری کی ہے۔

دراین اثناء امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جدید اور قیمتی ڈرون طیارہ گرایا ہے۔

یمنی فوج نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں سے اس جدیدترین ڈرون کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 4 فروری کے بعد عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم یمن کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

3:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top