اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
پی ایس ایل کے دوران فلسطین کی حمایت کرنے پر پابندی لگ گئی , پاکستانی شائقین سراپا احتجاج
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں شرکت کے لیے آئی خواتین کو فلسطین کے حق میں لکھے بینرز اٹھانے پر گیٹ پر روک لیا گیاتھا۔
شیعیت نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں شرکت کے لیے آئی خواتین کو فلسطین کے حق میں لکھے بینرز اٹھانے پر گیٹ پر روک لیا گیاتھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ بینرز اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس پر متنازع پیغام درج ہے
اگر آپ اسٹیڈیم کے اندر جانا چاہتی ہیں تو آپ کو یہ بینرزباہر چھوڑنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں حمایت فلسطین سائیکل ریلی ،سیکڑوں سائیکل سوار شریک ہوئے
خاتون نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار مجھے ایسے روک رہے تھے جیسے میں اپنے ساتھ ہتھیار لے کر جا رہی ہوں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔