اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی سفاکیت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پرکشیدگی بڑھ گئی، برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے، یہ بہت سنجیدہ دشمن حملہ ہے۔

شیعیت نیوز:برازیلین صدر کی جانب سے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے بعد اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ جبکہ برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔

برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برازیلین صدر جب تک اپنا بیان واپس نہیں لیتے انہیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے، یہ بہت سنجیدہ دشمن حملہ ہے۔

برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔

اور برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button