اہم ترین خبریںیمن

فلسطین کی حمایت جاری رہے گی، یمنی حکومت کا اعلان

شیعیت نیوز: امریکی وزارت خزانہ نے جمعے کے دن سے یمن کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

یمنی حکومت کے سینیئر عہدیدار محمد عبدالسلام نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ یمن غزہ کی حمایت کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کرے گا اور کسی بھی ایسے جہاز کو جو اسرائیلی ہو یا غاصب اسرائیل کی طرف جا رہا ہو اسے بحیرہ احمر سے نہیں گزرنے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں امریکہ کا کھلا ہوا دوغلاپن ہیں اور اس کی کوئی اہمیت نہيں ہے۔

یمنی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار عبدالسلام نے کہا کہ اگر امریکہ کو ان حکومتوں کی عادت پڑچکی ہے جو اس کی متکبرانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہيں تو جان لے کہ یمن ان ملکوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یمن کو نقصان پہنچائے اور اس نے یہ فیصلہ فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام جاری رکھنے کی غرض سے تل ابیب کی حمایت میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی لٹریچر فیسٹیول نے فلسطین مخالف لکھاری کو مدعو کرنے پر معافی مانگ لی

عبدالسلام نے کہا کہ یہ امریکہ ہے جو اسرائیل کی حمایت کرکے ہمارے سمندروں میں آکر، ہماری سرزمین پر جارحیت کرتے ہوئے دوسروں کو اپنی اس عالمی دہشتگردی میں شامل ہونے کی ترغیب دلاتا ہے اور اس کی حمایت و پشتپناہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے اس وقت تک بحیرہ احمر اور باب المندب سے غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا اس کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

بحیرہ احمر سے گزرنے والے باقی تمام بحری جہازوں کو مکمل سیکورٹی حاصل ہے اور پوری طرح محفوظ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button