اہم ترین خبریںایران

مستقبل میں امریکہ اور اتحادیوں کو مشرق وسطی میں کوئی جگہ نہیں، اکبرولایتی

شیعیت نیوز: رہبر معظم کے مشیر علی اکبر ولایتی نے الجزیرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے اہم مقامات پر مقاومتی گروہوں کا قبضہ ہے۔

باب المندب جیسی اہم آبی گزرگاہ پر انصاراللہ کا کنٹرول ہے۔

مقاومتی تنظیمیں روز بروز باہمی روابط میں اضافہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں خطے کے عوام کے درمیان رابطہ اور ہمدردی میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ طوفان الاقصی اپنے آپ میں ایک بے نظیر معرکہ ہے۔

فلسطینی عوام نے گذشتہ چار مہینوں کے دوران صہیونی فورسز کے سامنے بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا حصہ بننے سے انکار

انہوں نے کہا کہ انصاراللہ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکہ اور برطانیہ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

اگر امریکہ فوجی اتحاد کے نام پر سمندری سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دے تو اس کے آثار دنیا کے سارے سمندروں میں ظاہر ہوں گے۔

بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے حملے غزہ پر صہیونی جارحیت کا جواب ہے۔

ولایتی نے کہا کہ یمن سے عراق تک مقاومت کو کامیابی حاصل ہورہی ہے۔

افغانستان کی طرح امریکہ کو عراق اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک سے بھی انخلاء کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button