اہم ترین خبریںپاکستان

آزاد امیدواروں کی ایم ڈیبلیو ایم میں شمولیت کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی درخواست دیں گے،ناصر عباس شیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری ناصر شیرازی  نے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں کہا ہے کہ  مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔

اس کی منظوری ان کی جماعت کے سربراہ اور پی ٹی آئی بانی عمران خان دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے درمیان سیاسی اور جماعتی الحاق کوئی نئی بات نہیں ہے۔

بلکہ ان دونوں جماعتوں کے قائدین دس سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب وزیر اعظم کے امیدوار نامزد،مجلس وحدت مسلمین نے تائید کردی

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی ان کی جماعت میں شمولیت کے بعد وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ایک نئی درخواست دیں گے۔

جس میں ان خواتین کے نام شامل ہوں گے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button