اہم ترین خبریںدنیا

افریقی یونین کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی شرکت پر پابندی

شیعیت نیوز: ادیس ابابا میں افریقی یونین کے ہیدکوارٹر میں صیہونی وفد موجود تھا جسے افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کی ابتدائی نشست میں شرکت کرنا چاہتا تھا مگر اسے شرکت سے روک دیا گيا۔

اس اقدام پر غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افریقی یونین پر حماس کو نمائندگی دینے اور اس تحریک کے مفادات پر افریقی یونین کی جانب سے توجہ دیئے جانے کا الزام عائد کیا۔

اور دعوی کیا کہ تل ابیب بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن پر ایک مرتبہ پھرامریکہ اور برطانیہ کا حملہ

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت افریقی یونین میں مبصر کی حیثیت رکھتی ہے جو اب مستقل رکن بننے کی کوشش کرتی ہے۔

مگر افریقی یونین نے اسے مستقل رکنیت دیئے جانے کی مخالفت کی ہے جبکہ فلسطینی گروہوں نے افریقی یونین کے اس اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button