اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بی بی پاکدامن دربار کی دیکھ بھال کیلئے مینجمنٹ کمیٹی قائم چئیرمین جسٹس علی باقر نجفی مقرر

کمیٹی معروف آرکیٹیکچر نئیر علی داد، آغا شاہ حسین قزلباش، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، اشتر علی اوصاف، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

 شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بی بی پاکدامن دربار کی دیکھ بھال کیلئے مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

نگران حکومت نے مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

9 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین جسٹس علی باقر نجفی ہوں گے۔

کمیٹی معروف آرکیٹیکچر نئیر علی داد، آغا شاہ حسین قزلباش، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، اشتر علی اوصاف، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نو رکنی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دربار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی کام مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب جلد افتتاح کریں گے

جسٹس علی باقر نجفی کو چیئرمین تعینات کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائیگا۔

کمیٹی دربار کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کی نگرانی کرے گی۔

کمیٹی دربار کی سکیورٹی کے انتظامات پر پولیس کیساتھ ایس و پیز طے کرے گی۔

کمیٹی دربار کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button