پاکستان کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض لیڈران نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز پیش کردی ہے۔

ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے سے اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی !پارہ چنار میں شیعہ سنی بھائی بھائی کی صدائیں گونجنے لگیں

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک رہنما فیصل کریم کنڈی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بلاول بھٹو ایک مستحکم اتحاد میں وزیر اعظم کا عہدہ حاصل نہیں کرتے تو ہمیں اپوزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے۔

ہمیں اپنی پارٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اپوزیشن کے طور پر عوام کی خدمت جاری رکھنی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button