اہم ترین خبریںپاکستان
قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی !پارہ چنار میں شیعہ سنی بھائی بھائی کی صدائیں گونجنے لگیں
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن ہو چکے ہیں لیکن اس میں سُنی شیعہ ایک دوسرے سے دور تھے اب دوسیاسی پارٹیوں کے اتحاد کی وجہ سے دونوں مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔

شیعیت نیوز:پارہ چنار سے ہمیشہ امن کی خبریں آتی رہیں تو دل شاد ہوتا ہے ۔پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین نے مل کر اپنے نمائندے کا چناو کرلیا ہے ۔
جس کے بعد علاقے شیعہ سنی بھائی بھائی کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
کُرم ایجنسی کے سُنی اور شیعہ مسالک کے لوگوں کو مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے سیاسی اتحاد نے متحد کردیا ہے۔
اپر کُرم میں پانچ دیہات پر مُشتمل 20 سے 25 فیصد تک کی آبادی سُنی مسلک کے مسلمانوں کی ہے باقی 80 فیصد کے قریب آبادی شیعہ مسلک کے مسلمانوں کی بتائی جاتی ہے۔
سُنی شیعہ مسلک کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار کے جھنڈے تلے ایک ہوگئے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن ہو چکے ہیں لیکن اس میں سُنی شیعہ ایک دوسرے سے دور تھے اب دوسیاسی پارٹیوں کے اتحاد کی وجہ سے دونوں مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔
پورے علاقے میں ایک تبدیلی کی فضا ہے جہاں سُنی شیعہ مسلک کے لوگ ایک دوسرے کے دُشمن تھے آج ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔
کرم ایجنسی گذشتہ کئی سالوں سے فرقہ وارانہ فسادات کی زد میں رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پہلی دفعہ کُرم ایجنسی سے دونوں مسالک کے لوگوں کی جانب سے اچھی خبر مل رہی ہے۔