پاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا انتخابی عمل سے متعلق تحفظات کا اظہار

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے حالیہ انتخابات سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی، ارباب لیاقت علی ہزارہ، سید عباس موسوی اور دیگر نے کہا کہ ہم حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا عملہ جانبدار تھا۔

عوام کو انکے حق رائے دہی سے محروم کرنا بدترین خیانت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے۔

جس میں ہر پاکستانی کو یکساں حقوق بلخصوص حق رائے دہی حاصل ہے۔

ملک کے نظام کو آگے بڑھانے میں انتخابات کا شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے، وگرنہ قوم اسمبلیوں میں اپنی حقیقی آواز سے محروم ہو جائے گی اور نااہل اور مسترد شدہ افراد قوم پر قابض ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں انتخابات ہوئے۔ اسی طرح بلوچستان کے حلقہ پی بی 42 اور 40 میں بھی پولنگ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخانی نتائج میں مبینہ تبدیلی، پشتونخوا میپ نے احتجاج کی کال دیدی

جس کے حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

پولنگ کے دن الیکشن کمیشن کے عملے نے حلقہ پی بی 42 اور 40 میں نااہلی کا مظاہرہ کیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنز میں الیکشن کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل اور جانبدار افراد کو ہمارے حلقوں میں تعینات کیا گیا تھا۔

ہمارے علاقوں میں خواتین کے لئے پولنگ بوتھ کم، جبکہ ووٹرز کی تعداد بہت زیادہ تھی، اوپر سے عملے کی نااہلی کے باعث بدنظمی ہوئی۔

جس کے باعث ہماری خواتین کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ پولنگ عملے کی تعداد کم اور وہ انتہائی ناتجربہ کار تھے۔

جس کے باعث پولنگ شدید سست روی کا شکار رہا اور ہمارے ووٹرز ہزاروں کی تعداد میں حق رائے دہی سے محروم ہو گئے۔

پولنگ کے دوران لوڈ شیڈنگ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے باعث ہمارے علاقے میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا اور چند گھنٹے تک رکھا رہا۔

ہمیں یہ بھی خدشہ ہے کہ پولنگ اسٹاف نے جانبداری کے باعث پولنگ کا عمل روکھا۔

ہمیں خدشہ ہے کہ بعض پولنگ اسٹیشنز میں ہمارے مخالفین نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے پولنگ کے عملے کو یرغمال بنایا اور دھاندلی کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ بیشتر پولنگ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button