پاکستان کی اہم خبریں

انتخانی نتائج میں مبینہ تبدیلی، پشتونخوا میپ نے احتجاج کی کال دیدی

شیعیت نیوز: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ریاستی اداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسیوں نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔

ہمارے جیتے گئے تین قومی اور چھ صوبائی اسمبلی کے نتائج تبدیل کئے گئے۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انکا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کے لوگوں نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لئے ہیں۔

جمہور کی آزادی کیلئے کل سے ہر گلی، ہر جگہ پر تحریک شریک کریں گے۔

ہمارے 3 قومی اسمبلی 6 صوبائی اسمبلی کی جیتی نشستوں کا نتیجہ تبدیل کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر 12 بجے تک ہمارے اصل نتائج جاری نہیں کیے گئے تو جگہ جگہ احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری پارلیمان بکاﺅ مال بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد امیدوار کس طرف جائیں گے ؟سوالیہ نشان

اس پارلیمنٹ میں ہم نہیں جائیں گے۔

لوگ ہمیں پارلیمنٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں، لیکن پھر بھی پرامن رہیں گے۔

ووٹوں کی منڈی لگائی گئی ہے۔

بار بار نتائج تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

بصورت دیگر بائیکاٹ کریں گے۔

پاکستان میں جمہوریت اور تمام اقوام کی برابری چاہتے ہیں۔

عمران خان ہمارا دوست ہے۔

ان کے امیدواروں نے آزاد کے نام پر صوبہ میں بہت ہمت کی ہے۔

تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

48گھنٹے میں تین بار نتائج میں تبدیل کئے گئے۔

20 ہزار تک ووٹوں تک کی تبدیلیاں کی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر اس صورتحال میں مداخلت کریں۔

مزاحمتی تحریک اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

جس کا آغاز جلد کریں گے۔ ہمارے 6 امیدوار جیت رہے تھے، جن کی جیت کو ہار میں تبدیل کردیا گیا۔

آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button