پاکستان

ملتان، پی ٹی آئی حمایت یافتہ اُمیدوار ملک عامر ڈوگر کی اہل تشیع علمائے کرام سے ملاقات

شیعیت نیوز: سابق رکن قومی اسمبلی رہنما پاکستان تحریک انصاف و اُمیدوار این اے 149ملک محمد عامر ڈوگر کی جامعہ شہید مطہری ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے علمائے کرام، تنظیمی رہنما اور قائدین سے ملاقات۔

ملاقات میں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صدر و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مجلس اتحاد بین المومنین کے رہنما علامہ غلام مصطفی انصاری موجود تھے۔

ان کے علاؤہ النور اسلامک سنٹر کے سربراہ علامہ وسیم عباس معصومی، مسجد آل محمد غازی آباد کے خطیب مولانا ہادی حسین، مسجد جعفریہ دولت گیٹ کے خطیب مولانا غدیر شیرازی، مولانا تقی گردیزی، مولانا غلام جعفر انصاری، غلام حسنین انصاری، اظہر علی، قسور گردیزی، ناصر عباس گردیزی، غلام شبیر، ڈاکٹر شاہد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پرامن انتخابات کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے: وزیر اعظم

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیو ایم کے ورکراور ووٹر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

انشاء اللہ 8فروری کو ووٹ کے ذریعے انتقام کا دن ہے۔

ملک عامر ڈوگر نے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور نجینئر سخاوت علی کا بھرپور حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button