اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عام انتخابات، محسن نقوی کا پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا اعلان

محسن نقوی نے کہا کہ 9 فروری کی صبح سے کام شروع کر دیا جائے، تمام شہر صاف ستھرے چاہئیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ رکھا جائے اور ضلعی انتظامی افسران شفاف الیکشن کیلئے فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔

شیعیت نیوز: ایوان وزیراعلی پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلی نے کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، ٹرانسپورٹ، خزانہ، سی سی پی او، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب بھر میں پولنگ ڈے پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے وزیراعلی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو پولنگ ڈے پر انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ  کسی جگہ بھی انٹرنیٹ و موبائل سروس بند نہیں ہو گی اور 9 فروری صبح فجر کے بعد فوری طور پر شہروں کی صفائی شروع کر دی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 9 فروری کو تمام علاقوں سے بینرز اور پوسٹرز ہٹا دیئے جائیں جبکہ متعلقہ سیکرٹریز بینرز، پوسٹرز ہٹانے کے عمل کی نگرانی کریں۔

اور 9 فروری کی شام کو تمام علاقوں کو کلیئر کرنے کے بعد رپورٹ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراقی سفیر کی ملاقات

محسن نقوی نے کہا کہ 9 فروری کی صبح سے کام شروع کر دیا جائے، تمام شہر صاف ستھرے چاہئیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ رکھا جائے اور ضلعی انتظامی افسران شفاف الیکشن کیلئے فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولنگ سیٹشنز پر 32 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے کام کو آج رات 12 بجے تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی کیمرے خرید کر 1 ارب روپے کی بچت کی ہے، جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات اور نفری، ایس او پیز کے مطابق ہونے چاہئیں اور الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹرول رومز کو فعال کرنے کی ہدایت اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کرکے ازالے کا موثر میکانزم بنانے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پرامن اور آزادانہ انتخابات قومی ذمہ داری ہے، آپ سب نے ایک ٹیم کے طور پر یہ ذمہ داری ادا کرنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button