پاکستان کی اہم خبریں

ن لیگ سو سال اقتدار میں رہے،ترقی اور خوشحالی نہیں لا سکتی، سراج الحق

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ باجوڑ میں نوجوان امیدوار کو سفاکیت سے قتل کردیا گیا، قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

حکومت شہریوں کو امن فراہم کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔

عوام مایوس ہیں، انہیں جان ومال کا تحفظ نہیں، کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری کے طوفان نے لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار کردیا۔

جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی۔

ریاست کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے،گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر پائن میں منڈا، مایار اور تیمرگرہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شفاف الیکشن ملک گیر سیکورٹی انتظامات کے بغیر ناگزیر ہیں، علامہ باقر زیدی

امیر جماعت نے کہا کہ ن لیگ، سو سال بھی اقتدار میں رہے تو ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں آ سکتی۔

قوم پر مہنگائی، بے روزگاری، غربت مسلط کرنے والی سابقہ حکمران پارٹیوں کو باریاں لگانے کا کوئی حق نہیں۔

حکمران خود عیاشیاں کرتے ہیں عوام کو کہتے ہیں صبر کرو، ان کی گاڑیوں میں جلنے والا تیل غریبوں کا خون پسینہ ہے۔

ظلم وناانصافی کے خلاف جدوجہد کرو، کسی جابر اور ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے سے عوام کو ان کا حق نہیں ملے گا۔

اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں گزشتہ 76 برسوں سے برہمن اور شودر کا نظام چل رہا ہے، اب اس طبقاتی تقسیم کو رخصت کرنے کا وقت آگیا، فروری کو نورا کشتی اور منافقت کی سیاست دفن ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button