پاکستان

شفاف الیکشن ملک گیر سیکورٹی انتظامات کے بغیر ناگزیر ہیں، علامہ باقر زیدی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن الیکشن ملک گیر سیکورٹی انتظامات کے بغیر ناگزیر ہیں۔

عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ ملکی صورتحال کا اثر موجودہ الیکشن پر پڑ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی الیکشن سیل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، حلقہ 102،103 کے امیدوار علامہ اصغر حسین شہیدی، حیدر زیدی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے سمیت دیگر صوبوں میں انتخابی امیدواروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، عام انتخابات سے قبل دیئے گئے مقررہ وقت تک پر امن سیاسی سرگرمیاں جماعتوں کا قانونی و آئیں حق ہے۔

الیکشن سے قبل پر تشدد سیاسی سرگرمیوں کی روکنے کی ذمہ داری مقتدر اداروں کی بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت و سیکورٹی ادارے جلسوں اور ریلیوں پر کی جانے والی دہشتگردانہ کاروائیوں پر مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا الیکشن لڑنا ملکی امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔

سیاسی جماعتوں کا کالعدم جماعتوں کی حمایت ان میں موجود تکفیری مائند سیٹ کی موجودگی کا عندیہ دیتا ہے، ایسے افراد خود ان کی جماعت کیلئے خطرہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں، نگراں حکومت پیٹرول سمیت بجلی، گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور مختلف ریلیف پروگرام کا اعلان کرے۔

نگراں حکومت اپنے دور اقتدار میں عوامی ریلیف دینے میں اب تک ناکام رہی، پی ڈی ایم کی منظور نظر حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔

ملک میں پیٹرول، پانی، بجلی، گیس، اشیاء خوردونوش قیمتوں میں اضافہ کے بعداب صرف سانس لینے پر ٹیکس باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button