سعودی عرب

سعودی آرمی چیف سے امریکہ جنرل کی ملاقات،ایران امریکہ کشیدگی پر اظہار تشویش

مشرق وسطیٰ میں بڑھی ہوئی کشیدگی پورے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے

 شیعیت نیوز: امریکہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ‘سینٹ کام ‘کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا خطے کی صورت حال غیر معمولی ہونے کے ماحول میں کے روز سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق انہوں نے سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے دونوں مملکتوں کے اس اعلی سطح کے عسکری رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات ، معاہدات اور تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ، اس موقع پر یہ تشویش بھی سامنے آئی کہ یہ کشیدگی پورے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

جیسا کہ غزہ کے علاوہ یمن، اردن عراق، شام، اسرائیل اور لبنان میں بھی جنگی کارروائیاں اور تصادم کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

جبکہ غزہ میں جنگ کے ایک سوچودہ دن ہو چکے ہیں اور یہ جنگ ابھی روکنے کے لیے اسرائیل تیار نہیں ہے۔

ایک تازہ ترین واقعہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں: چین کا بیجنگ میں طالبان کے سفیر کا خیر مقدم، امریکہ کی طرف سے رد عمل

جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کا امریکہ نے بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس تناظر میں جنرل کوریلا کا سعودی عرب پہنچنا کافی اہم ہے۔

 سعودی عرب میں امریکہ اور سعودی حکام کی اہم ملاقات پچھلے ماہ فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد ہوئی ہے۔

جنرل الرویلی اور امریکہ کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل براؤن کے ساتھ فون پر بات چیت ہوئی تھی۔

فون پر دونوں اعلیٰ ترین فوجی حکام کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے علاوہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے زیر بحث آئے تھے۔

19 نومبر 2023 سے حوثیوں نے مجموعی طور پر 37 حملے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button