اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

امریکی حکام کی نظر میں غزہ کے بچے بھی فوجی ہیں

شیعیت نیوز: فلوریڈا کے ایک کانگریس کے رکن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے بچے عام شہری نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں ریاست فلوریڈا کے نمائندے برائن مست کے جو اسرائیلی شہری بھی ہیں، غزہ میں شہریوں کے قتل کے حوالے سے شائع ہونے والے الفاظ متنازعہ ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق انسانی حقوق کے دو کارکنوں نے انروا کی مالی امداد کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی نژاد امریکی نمائندے کا محاصرہ کیا اور اس سے پوچھا کہ کیا اس نے غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر دیکھی ہیں، اس پر برائن مست نے جواب دیا کہ وہ عام شہری نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

انسانی حقوق کے دو کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل، غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی، دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن شہر ڈریسڈن کی تباہی سے کہیں زیادہ ہے۔

برائن مست پھر کہتے ہیں کہ اور بھی انفراسٹرکچر ہیں جنہیں تباہ کرنے کی ضرورت ہے، اور بھی بہت کچھ ہے جسے تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کا رکن جو کبھی اسرائیلی فوج میں تھا، یہ بھی کہتا ہے کہ انروا کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے اور اقوام متحدہ احمق تھا جس نے یہ تنظیم بنائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button