پاکستان کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم اصولوں پر سمجھوتہ کرنیوالی جماعت نہیں ہے، علامہ علی حسنین

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے رہنماء اور حلقہ پی بی 42 کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ 2 فروری اور 4 فروری کے جلسوں میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

جس کے بعد سیاسی مخالفین کے لیے ان کی شکست واضح ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی 42 کے علاقے محلہ بیت الحزان میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ، علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ محمد موسیٰ حسینی، حاجی غلام حسین اخلاقی اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اراکین کابینہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس علماءامامیہ کا انتخابات میں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر ہمارے خلاف پروپگنڈا کر رہے ہیں کہ ہمارے امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے۔

ان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خواب غفلت سے جاگ جائیں۔ انکی یہ خام خیالی عارضی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین اصولوں پر سمجھوتہ کرنے والی جماعت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 40 اور حلقہ پی بی 42 میں ہمارے امیدوار مضبوط ہیں۔

دو فروری کو ہزارہ ٹاؤن کے جلسہ عام میں یہ بات سیاسی مخالفین کے لیے واضح ہو جائے گی، اور علمدار روڈ میں چار فروری کو ایک اور سیاسی جلسہ عام منعقد کرکے مخالفین کو واضح پیغام دیں گے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے آخر میں عوام کو 2 فروری ہزارہ ٹاؤن اور 4 فروری کو علمدار روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کے جلسوں میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button