اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ: ایم ڈیبلوایم کے امیدوار علی حسنین کی پوزیشن مزید مستحکم

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پی بی 42 کے امیدوار علامہ دبیر حسین نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

شیعیت نیوز:کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین  کے امیدوار علی حسنین حسینی کی پوزیشن مزید مستحکم  ہوگئی۔

شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کے بلوچستان اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار علامہ دبیر حسین الیکشن  نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پی بی 42 کے امیدوار علامہ دبیر حسین نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین نے کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ کے مسائل کو اجاگر کیا، علامہ علی حسنین

 ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے خبر کی تصدیق کی, تاہم وجہ بتانے سے گریز کیا۔

علامہ دبیر حسین کے فیصلہ  کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے امید وار کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button