اہم ترین خبریںپاکستان

چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں ملکی تعمیر و ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام ان کرپشن زدہ سیاست دانوں سے بیزار ہو چکی ہے۔

جو نسل در نسل عوام پر مسلط ہو رہے ہیں۔ چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم اور امیدوار پی ایس 7 شکار پور اصغر علی سیٹھار اور مولانا اویس علی چانڈیو و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے کرپشن اور بدانتظامی پر مشتمل موجودہ ظالمانہ نظام کو بدلا جا سکتا ہے۔

چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ عوام خدمت کے جذبے سے سرشار باکردار اور صالح نمائندوں کو سپورٹ کریں۔

جن پر کرپشن کا داغ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کرپشن زدہ سیاست دانوں سے بیزار ہو چکی ہے۔

جو نسل در نسل عوام پر مسلط ہو رہے ہیں۔ جہاں میرٹ کی بجائے خاندانی رشتوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ خیمے کا نشان اہل حق کی پہچان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں ملکی تعمیر و ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button