اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جھنگ میں شیعہ سنی ایک پلیٹ فارم پر متحد ،تکفیریوں کا واویلا، آصف معاویہ کی جعلی آڈیو وائرل کردی

میرا سیاسی مخالف میری کامیابی سے ڈر چکا ہے اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے 

شیعیت نیوز:جھنگ کے حلقہ 110 سے  قومی اسمبلی کے امیدوار آصف سیال معاویہ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار امیر عباس متحد ہوگئے

شیعہ سنی امید واروں کے سیاسی اتحاد کے بعد حلقےمیں شرپسندعناصر نے شیعہ سنی منافرت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو میں ایک تکفیری آصف معاویہ کو شیعہ مسلک سے دور رہنے اور تکفیر پر اکستا ہوا سنائی دیتا ہے

اور آصف سیال سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ شیعوں سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔

آڈیو کے جواب میں آصف سیال معاویہ کا کہنا ہے کہ دو آڈیوز پھیلائی جارہی ہیں مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی ، القاعدہ سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے اثاثےمنجمد کردیئے گئے، حکومتی ذرائع

میرا سیاسی مخالف میری کامیابی سے ڈر چکا ہے اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے

فیصل صالح حیات میرے کپتان ہیں ہم سیاسی میدان میں متحد ہیں اور ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔

یاد رہے آصف معاویہ سیال کا والد مختار سیال فرقہ وارانہ لڑائی میں مارا گیا تھا آڈیو میں مختار سیال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

امیر عباس اور آصف سیال معاویہ مسلم لیگ نکے امید وار ہیں  اور فیصل صالح حیات امیر عباس کی حمایت میں آصف سیال کی حمایت کررہے ہیں۔

امیر عباس کا کہنا ہےکہ میں شیعہ مسلک سے ضرور ہوں مگر عوام ہمارا مسلک نہ دیکھے بلکہ امید واروں سے یہ پوچھے آپ کام کیا کرسکتے ہیں؟

یاد رہے ماضی میں شیعہ مسلک کے ووٹرز مسلم لیگ ن سے سیاسی اتحاد سے گریز کرتے رہےہیں اور حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین  کا سیاسی اتحادبھی سامنے آیا ہے ۔

جھنگ میں  سپاہ صحابہ کے کارکن احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم کے آپسی تصادم کے باعث  مخمصے کا شکار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری الیکشن سے پہلے ناکام،لشکرجھنگوی اور سپاہ صحابہ میں مسلح تصادم کا خدشہ

تکفیری عناصر شیعہ سنی امیدواروں میں بھی تفرقہ کا ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ علاقائی امن اور سیاست کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں اور تکفیری ناکام ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button