ایران

ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

شیعیت نیوز : انقرہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ثقافت، ذرائع ابلاغ اور مواصلات، آزاد تجارتی زون، ریل اور فضائی نقل و حمل، بجلی، توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی ان یادداشتوں پر بدھ کی رات اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور سید ابراہیم رئیسی اور رجب طیب اردگان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اقتصادی و سیاسی وفد کے ہمراہ ایران اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کی اعلیٰ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

انقرہ پہنچنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ترک صدارتی محل "آق سرائے” میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے با ضابطہ طور پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اقتصادی ترقی کے لیے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بھی انقرہ کے صدارتی محل میں اردگان کے ساتھ دو گھنٹے تک خصوصی ملاقات کی اور اس کے بعد دونوں صدور کی سربراہی میں ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی اعلیٰ کونسل کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کی اعلیٰ کونسل کا ساتواں اجلاس 9 جولائی 2022 کو ترکی کے صدر کے دورۂ تہران کے دوران منعقد ہوا تھا۔

اس دورے کے دوران دونوں صدور ایران اور ترکی کے تاجروں اور اقتصادی کارکنوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ترکی میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button