اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

خان یونس میں 50 اسرائیلی فوجی ہلاک،اسرائیل کا بڑا جانی نقصان

شیعیت نیوز : صیہونی ذرائع نے خان یونس میں تحریک استقامت کے بھرپور جوابی حملے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں پر ہونے والے حملے میں آج ایک دن میں دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے بتایا کہ فلسطین کی تحریک استقامت نے اُس عمارت پر بھرپور جوابی حملہ کیا جو اسرائیلی فوجیوں کا اڈا تھی۔

حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلی فوجی بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ادھر "نجات اسرائیل” نامی ایک تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ خان یونس میں فلسطین کی تحریک استقامت کے حملے میں 50 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی مجاہدوں کی بڑی کارروائی، ایک ہی وار میں21 صہیونی فوج جہنم واصل

اس درمیان غاصب اسرائیلی حکومت کے صدر نے کہا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لئے انتہائی درد ناک اور ناقابل برداشت تھی۔

اسرائیلی وزیر جنگ نے بھی کہا ہے کہ یہ دردناک صبح تھی جو ہمارے لئے نمودار ہوئی۔

انہوں نے اعراف کیا کہ یہ وہ جنگ ہے جو آئندہ عشروں میں اسرائیل کا مستقبل طے کرے گی۔

دریں اثنا، ایک صیہونی ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ ہمیں ایک بڑے المیہ کا سامنا ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملے میں اسرائیلی فوج کو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے اور یہ کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button