اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک-ایران وزرائے خارجہ میں رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پراتفاق

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی روح پر مبنی تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور سیکورٹی کے معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے  مابین ایک مرتبہ پھررابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا اور وزرائے خارجہ نے کشیدگی اور تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں وزرائے خارجہ نے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی غور کیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ’’اس حوالے سے دیگر امور دونوں ممالک کی وزارت خارجہ باہمی مشاورت سے طے کریں گی جبکہ وزرائے خارجہ نے باہمی احترام، امن و سلامتی، علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو اہم قرار دیا‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی روح پر مبنی تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور سیکورٹی کے معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button