اہم ترین خبریںمشرق وسطییمن

انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دینے کے پیچھے امریکی اہداف

شیعیت نیوز : یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمارا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں ڈال کر سیاسی اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بحراحمر میں جو کچھ کیا ہے وہ غزہ کی جنگ روکنے کے لئے ایک قسم کا دباؤ ہے اور امریکہ کا اقدام فلسطینیوں کی حمایت کے لئے ہمارے عزم محکم کو توڑ نہيں سکتا۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہمارے خلاف واشنگٹن کے فیصلے کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا اور ہم ملت فلسطین کی حمایت کرنے کے اپنے موقف سے پیچھے نہيں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا حالیہ فیصلہ ہمیں ملت فلسطین کی حمایت کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ واشنگٹن، تحریک انصاراللہ کو اپنی دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں ڈال رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق، اس فیصلے پر اس کے اعلان کے تیس دن بعد یعنی سولہ فروری سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button