اہم ترین خبریںلبنانمشرق وسطی

حزب اللہ اور اسرائیل جنگ میں نیا موڑ

شیعیت نیوز : حالیہ دنوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ میں توسیع کے بہت سے منظرنامے دیکھے گئے ہیں جو یقینی طور پر اسرائیل کی شکست کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

عرب دنیا کے معروف فلسطینی مصنف اور اخبار رائ الیوم کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے تازہ مضمون میں جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

عبدالباری عطوان لکھتے ہیں کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر ویسام حسن الطویل کی شہادت میں صیہونی حکومت کا دہشت گردانہ جرم ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس جنگ کے شروع ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے خاص طور پر غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر ہونے والے نقصانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :صیہونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے

حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کی شہادت جنوبی بیروت میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ شہید صالح العاروری کی شہادت کے چند روز بعد واقع ہوئی ، یہ ایک ایسا جرم ہے جو جنوبی لبنان میں جنگ کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے اور تنازعات کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے۔

اس جنگ میں حزب اللہ اپنے میزائلوں اور ڈرونز کے ذخائر کے دروازے کھول دے گا اور ان ہتھیاروں سے دشمن کے مورچے کے اندر اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنائے گا۔

اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ واضح ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے وسیع جنگ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو شہید الطویل کی شہادت میں صیہونی حکومت کے نئے جرم سے تقویت ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button