اہم ترین خبریںمشرق وسطییمن

بحرینی قوم اپنے حکمرانوں سے بیزار ہے، شیخ عیسی قاسم

شیعیت نیوز :نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کے معروف شیعہ انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے یمن کے خلاف جارحیت میں بحرین کی حکمران آل خلیفہ رژیم کی شرکت پر بیانیہ جاری کیا ہے۔

یہ بیانیہ آج 14 جنوری کے دن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحرینی قوم یمن کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کا ساتھ دینے پر اپنے حکمرانوں سے بیزاری کا اظہار کرتی ہے۔

بیانئے میں مزید کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ رژیم کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کے خلاف امریکی اور صیہونی جارحیت میں شریک ہونا شرمساری کا باعث ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے بیانئے میں کہا: "امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ اور عرب دنیا کے واضح دشمن ہیں اور ان میں سے کسی ایک سے وفاداری کا اظہار دوسرے سے بھی وفاداری کا اظہار ہے۔

 

ایک مسلمان کی جانب سے ان سے وفاداری کا اظہار اسلام اور مسلمانوں سے بے وفائی کے برابر ہے۔

” انہوں نے اپنے بیانئے میں بحرین حکومت کی جانب سے اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "آگاہ امت اسلام اور اپنی عزت پر فخر محسوس کرتی ہے اور ایسی ہر حکومت سے شدید نالاں ہے جو اسرائیل سے دوستانہ تعلقات استوار کرتی ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button