غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل 24ہزا فلسطینی شہید
حماس کی القسام بریگیڈز نے مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کیمپ میں اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی جارحیت کے جواب میں طوفان الاقصیٰ کو 100 دن مکمل ہوگئے۔
24 ہزار سے فسلطینی شہید ہوگئے۔
معصوم فلسطینی آہ و بکا کرتے ، سسکتے، دہائیاں دیتے ، تڑپتے کراہتے رہے ۔۔دنیا کے منصفوں نے دیکھ کر ان دیکھا کیا۔رفح کراسنگ کے قریب گھر پرصیہونی حملے میں دو سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب دھماکے اور شدید جھڑپیں ہوئیں۔
نرسری، آئی سی یو سمیت کئی ڈیپارٹمنٹ ایندھن نہ ہونے سے غیر فعال ہو گئے ۔
محصور وادی میں صرف 6 ایمبولینسیں قابل استعمال رہ گئیں ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی ایک بار پھر معطل کر دی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوجیوں کے لئے غزہ قبرستان بن گیا
حماس کی القسام بریگیڈز نے مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کیمپ میں اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، جنین میں اسرائیلی بلڈوزر نے سب روند ڈالا ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این آفس فار دی کو آرڈینیشن آف ہیومنٹیرین افیئرزنے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کیلئے خیموں، غذا، پانی اور ادویات کی فراہمی کو ناکافی قرار دیدیا ۔
جبکہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے صحافیوں کی حفاظت کا مطالبہ دہرایا ہے۔