عراق: محسن ملت علامہ محسن نجفی کی بلندی درجات کیلئے نجف و کربلا میں مجالس ترحیم
پاکستان کے معروف عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ محسن نجفی پاکستان میں وحدت اسلامی کو مضبوط و مستحکم بنانے اور مختلف علوم و معارف اسلامی کی ترویج و عرصہ دراز تک اپنی دینی خدمات جاری رکھنے کے بعد چوراسی برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
شیعیت نیوز:مفسر قرآن علامہ محسن نجفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور بلندی درجات کیلئے اسلام آباد،کربلا اور نجف مجالس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔
علمائے کرام کا خطاب میں کہنا تھا کہ مرحوم علامہ محسن نجفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دنیا بھر سے علما و مجتہدین کے تعزیتی پیغامات اور وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس عالم ربانی کی رحلت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شیعہ و اہل سنت جماعتوں اور شخصیات نے بھی الگ الگ تعزیتی پیغام جاری کئے ہیں۔
پاکستان کے معروف عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ محسن نجفی پاکستان میں وحدت اسلامی کو مضبوط و مستحکم بنانے اور مختلف علوم و معارف اسلامی کی ترویج و عرصہ دراز تک اپنی دینی خدمات جاری رکھنے کے بعد چوراسی برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
پاکستان میں علامہ شیخ محسن علی نجفی اپنے ملک کے سب سے بڑے علمی مرکز جامعہ الکوثر کے منتظم کی حیثیت سے پچاس سے زائد برسوں تک دینی خدمات پیش کرتے رہے
اور مختلف علوم اور معارف اسلامی کی ترویج اور فرہنگ اہلبیت ع کی نشر و اشاعت میں مشغول رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم علامہ شیخ محسن علی نجفی پاکستان کے علاقے بلتستان میں پیدا ہوئے تھے
اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مرحوم آیات عظام آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ خوئی اور امام خمینی (رح )جیسے اساتید سے فقہ و اصول کی تعلیم حاصل کی تھی۔