اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطینیمن

امریکہ بحیرہ احمر کو خون کے سمندر میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، رجب طیب اردگان

شیعیت نیوز :آج اسنتبول میں نماز جمعہ کے بعد ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان” نے یمن پر امریکی و برطانوی حملے کا ذکر کیا اور اسے نامناسب جانا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو خون کے دریا میں تبدیل کر دیا ہے جب کہ یمن پر حملہ کر کے امریکہ و برطانیہ بحیرہ احمر کو بھی خون کے سمندر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ آج صبح یمن پر جو کچھ بھی ہوا وہ طاقت کا انتہائی نا مناسب اور غیر متوازن استعمال تھا۔

یہی کام غزہ میں اسرائیل کر رہا ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ایران اپنا دفاع کیسے کرتا ہے۔

یہ ظالمین ہر صورت میں نقصان اور شکست اُٹھائیں گے اور مظلومین کبھی بھی گھاٹے میں نہیں ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے انٹرنیشنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف سماعت کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی جارحیت سے علاقے میں جنگ کی آگ مزید بھڑکے گی،اسلامی تبلیغات کونسل

اس حوالے سے رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی عدالت پر اعتماد ہے اور جلد ہی اسرائیل کی قسمت کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے عالمی عدالت کو اسرائیل کی مذمت میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔

ابھی تک جمع ہونے والی دستاویزات کی روشنی میں اسرائیل پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج صبح امریکہ و برطانیہ نے یمن کے 12 مقامات پر فضائی اور بحری حملہ کیا۔

یہ حملہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں پر یمن کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔

امریکی حکام کے بقول انہوں نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے ٹریننگ سنٹرز، فضائی اڈوں اور ڈرونز سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button