اہم ترین خبریںیمن

عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے،امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر حملہ

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی اور برطانوی کشتیوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔

شیعیت نیوز: یمن کے مختلف شہروں میں امریکہ اور برطانیہ نے حملہ کیا ہے۔

 یمن کے مختلف مقامات کی طرف امریکہ اور برطانیہ کی افواج نے میزائل داغے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے مجموعی طور پر یمن میں دس مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صبا نیوز نے بھی تائید کی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ نے صنعاء، حدیدہ، صعدہ اور ضمار کے صوبوں میں یمنی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی بحریہ کے اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی اور برطانوی کشتیوں سے یمن کے مختلف مقامات پر میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ حملہ ختم ہوگیا البتہ خطرات برقرار رہنے کی صورت میں امریکہ دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔

الجزیرہ نے یمن کے چار صوبوں میں حملوں کی خبر دی ہے جن میں صبوہ حج اور مغربی یمن کے تین صوبے شامل ہیں۔

یمنی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رہنما محمد البخیتی نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کو تاریخی غلطی قرار دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو جلد محسوس ہوگا کہ انہوں نے یمن پر حملہ کرکے تاریخی غلطی کی ہے۔

یمن کے مختلف صوبوں پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تنظیم کے سیاسی دفتر کے اعلی رکن عبدالسلام الجحاف نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ نے جنگ کے شعلے بھڑکادئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصار اللہ نے امریکہ کو دھمکی دے دی، جنگ کا دائرہ کار بڑھ سکتا ہے

انہوں نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی اور برطانوی کشتیوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔

 یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ بحیرۂ احمر میں ہماری مسلح افواج کی کارروائیوں پر امریکی اسرائیلی اتحاد کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

عبدالسلام نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اتحاد کا ہدف صیہونی حکومت کی حمایت کرنا ہے۔

خبردار کیا کہ یمن کے خلاف کوئی بھی براہ راست کارروائی جنگ کو وسعت دینے کا باعث بنے گی

 ایک علاقائی اور عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی جس کے تباہ کن نتائج کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button