اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ محمد امین شہیدی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

اسرائیل کو اپنی رسوائی اور شکست نظر آرہی ہے اور وہ اندرونی طور پر مشکلات، خلفشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

شیعیت نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی اور سانحہ کرمان پر اظہار افسوس کیا

انہوں  نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اور ایرانی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی۔

سربراہ امت واحدہ نے کرمان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کی شہادتوں پر  ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

علامہ محمد امین شہیدی نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

یہ بھی پڑھیں:: سانحہ کرمان شکست خوردہ اسرائیل کی کاروائی ،مزید بیداری کا سبب بنے گا،علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

اسرائیل کو اپنی رسوائی اور شکست نظر آرہی ہے اور وہ اندرونی طور پر مشکلات، خلفشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ایسے میں اپنے لوگوں کی توجہ اندرونی معاملات سے ہٹانے اور ایران و مقاومت میں موجود قوتوں کو نشانہ بنا کر بزدلانہ حربے استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے شہید قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دہشت گردی کے واقعہ میں 80سے زائد عقیدت مند شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button