غزہ میں بائیس صیہونی فوجی ہلاک، القسام بریگيڈ کا اعلان

شیعیت نیوز : القسام بریگيڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کی شام غزہ پٹی میں بائیس صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے القسام نے صیہونی فوجیوں کے خلاف باون کارروائیاں انجام دیں اور ان کی بیالیس فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
القسام کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کے خلاف آپریشن میں ہمارے مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کو مارٹر ، کلاشنکوف اور بموں سے نشانہ بنایا۔
القسام کے مجاہدین نے شہر غزہ کے الزیتون محلے میں صیہونی فوجیوں کے ایک گروہ کو کلاشنکوف سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، اس دوران اپنے زخمی فوجیوں کو لے جانے کے لئے موقع پر پہنچنے والی صیہونی فوج کی ایک گاڑی کو بھی استقامت کے جوانوں نے حملے کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں :غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا اب بھی سعودی عرب کی ترجیح
شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی جیسے ہی غزہ میں استقامت کے دو ٹنلوں کے دریچے کے پاس پہنچے القسام کے جوانوں نے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔
جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
ابوعبیدہ نے القسام کے جوانوں کے غزہ پٹی میں ایک اسرائيلی ہیلی کاپٹر کی جانب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے اسرائیلی کے دو جاسوس طیاروں کو تباہ کردیا۔
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ القسام کے جوانوں نے اسرائیل کے آپریشنل روم اور فوجی ٹھکانوں کو مارٹر اور کم دوری تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا کہا کہ تل ابیب اور اس کے اطراف کی کالونیوں پر بھی بڑے پر راکٹ حملے کئے گئے ہيں۔