شہید سردار قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے، پاسداران انقلاب کا بدلہ لینے کا اعلان

05 جنوری, 2024 09:27

شیعیت نیوز: ایران کی پاسداران انقلاب اور ملک کے پہلے نائب صدر محمد مخبر نے قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے میں تقریباً 100 افراد کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

قاسم سلیمانی 2020 میں عراق میں امریکا کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے ۔

ان کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں تقریباً 100 افراد شہید ہو گئے تھے۔

 ایرانی وزارت خارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر نے مقاومت کے علمبردار شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے نزدیک زائرین کے اجتماع پر حملہ کرکے بزدلانہ اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید القدس سردار قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی کا بدترین نمونہ ہے۔

ایرانی بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں پر ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے کے بجائے شہید سلیمانی اور دیگر شہداء کے ساتھ ہمارا عقیدہ مزید مستحکم ہوگا اور دشمنوں کے بارے میں ہماری نفرت مزید بڑھ جائے گی۔

6:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top