اہم ترین خبریںمشرق وسطی

حماس کے ماسٹر مائنڈ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید، شیعہ سنی رہنماؤں کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ العروری کی شہادت فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش شکست سے ہونے والی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

 شیعیت نیوز: غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ لبنان کے دارالحکومت بیروت تک پہنچ گئی

بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور القسام کے دو دیگر رہنمائوں سمیت 7افراد شہید ہوگئے

شیعہ اور سنی رہنمائوں نے صالح العروری کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے ماسٹر مائنڈ صالح العروری کے سر کی قیمت 50لاکھ ڈالر مقرر کررکھی تھی۔

وہ اسرائیلی ہٹ لسٹ پر تھے۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ العروری کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا۔

صالح العروری کی شہادت سے خطے میں جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے آئندہ ہفتے کا دورہ اسرائیل ملتوی کردیا ہے۔

لبنان میں شدید غم وغصہ پھیل گیا ہے۔حزب اللہ نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے منصوبہ ساز قیمت چکائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

ایران اور لبنان نے حملے کی شدید مذمت کی۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا کہ اس طرح کی شہادتوں سے تحریک مزید مضبوط ہوگی۔

ایران نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ العروری کی شہادت فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش شکست سے ہونے والی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

ادھر اسرائیل کو جوابی حملوں کا خوف لاحق ہوگیا ۔

اسرائیلی فوج کا کہنا کہ انہوں نے حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد اپنی افواج کو الرٹ کردیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button