اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بلوچ دھرنے میں شرکت، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے اظہار یکجہتی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ دھرنا کے کارکن کا ہاتھ پکڑ کر کہا یہ ہمارے بھائی ہیں  ہم ان کے ساتھ ہیں 

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں  بلوچ مسنگ پرسن دھرنے میں شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی اور دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ  یہ ہماری بیٹیاں ہیں عوام انکا ساتھ دے، اور ثابت کرے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں ظالم کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ یکجہتی مارچ کے پر امن شرکاء پر پولیس لاٹھی چارج و گرفتاریاں بلا جواز اور آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پہ ظلم قابل مذمت ہے یہ پاکستان کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔

  یہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں  ہمیں انکا احترام کرنا چاہئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ دھرنا کے کارکن کا ہاتھ پکڑ کر کہا یہ ہمارے بھائی ہیں  ہم ان کے ساتھ ہیں  دھرنے کے شرکا کو کھانا اور موسمی شدت سے بچنے کیلئے بستر بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button