اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہزارہ ٹاون میں صوبائی امیدوار علی حسنین کی کارنر میٹنگ،ملت تشیع کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم

علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ نوجوانوں کو اقتصادی ہنر اور تعلیم سے اراستہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42 کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اقتصادی ہنر اور تعلیم سے اراستہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

قوم و ملت کی بہتری اور تشیع کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں محلہ ہاشمی کے نوجوانوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محلہ ہاشمی کے علاقہ کمینوں نے علامہ علی حسنین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو محلہ ہاشمی میں انتخابات کے سلسلہ میں دعوت دی۔

اس موقع پر علامہ علی حسنین حسینی نے شرکاء کو انتخابات کے حوالے سے اپنے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ دور حاضر میں تعلیم کا حصول تمام نوجوانوں کیلئے نہایت ضروری ہے۔

طلباء میں تعلیم کے فروغ کیلئے اسکالرشپس اور دیگر مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اقتصادی طور پر مضبوط معاشرے میں ارتقاء اور ترقی کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔

ان حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو اقتصادی ہنر فراہم کرنے سے اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ نوجوانوں کو اقتصادی ہنر اور تعلیم سے اراستہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

قوم و ملت کی بہتری اور تشیع کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ہمارے ملک کو تکفیری مسلک کا پاکستان بنانا چاہتا ہے، ہم سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
ملاقات میں اہلیان محلہ ہاشمی نے علاقے میں درپیش مسائل سے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو آگاہ کیا۔

جس پر علامہ علی حسنین حسینی نے ان مسائل کے حل کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

جس کے بعد علاقہ مکینوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی اور قومی اسمبلی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماء بھی علامہ علی حسنین حسینی کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button