اہم ترین خبریںپاکستان

شہید القدس قاسم سلیمانی کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، علامہ مرزا یوسف حسین

بیت المقدس کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ شیعہ سنی سمیت بلاامتیاز رنگ و مسلک پوری امت مسلمہ کا متفقہ عظیم مشترکہ دینی مسئلہ ہے.

 شیعیت نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ شہید القدس سلیمانی کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

اسرائیلی و امریکی جارحیت مجاہدین کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کرسکتیں.

جنرل سلیمانی جیسے شہدائے فلسطین کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی.

فلسطین میں حماس کے مجاہدین، عورتیں، بچے، بوڑھے، نوجوان، ڈاکٹرز، صحافی اور غیور عوام کو بھی خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں

جو قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی و تحفظ کیلئے ناجائز، غاصب، قابض، صیہونی اسرائیلی اور امریکی استعماری، ظالم، قاتل، دہشت گرد قوتوں کے خلاف 75 سالوں سے تاحال لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے مسجد و امام بارگاہ نورِایمان میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید القدس سردار قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی

اس موقع پر موجود علماء نے کہا کہ شہید القدس سلیمانی نے اپنی شہادت کے ذریعے امت مسلمہ کو پیغام دے دیا ہے کہ بیت المقدس کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ شیعہ سنی سمیت بلاامتیاز رنگ و مسلک پوری امت مسلمہ کا متفقہ عظیم مشترکہ دینی مسئلہ ہے.

فلسطین کے نام پر فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفد میں محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا منظرالحق تھانوی،علامہ سید طاہر جمال تھانوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی کے علاوہ علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مظاہر حسین ہاشمی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button