مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

صیہونی افسروں نے مزاحمتی قوت کی طاقت و صلاحیت کا اعتراف کر ہی لیا

شیعیت نیوز : صیہونی فوجیوں نے جنگ غزہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہےکہ وہ مقبوضہ علاقوں پر غزہ سے ہونے والے مزاحمتی گروہوں کے راکٹ اور مارٹر گولوں کے حملوں کو مکمل طور پر روکنے پر قادر نہيں ہیں۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اسرائیلی پولیس افسروں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ غزہ اسرائیل کے حق میں اور اس کے تمام اہداف کے حصول کے ساتھ ختم ہو بھی جائے پھر بھی راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملے صیہونی بستیوں پر بند نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا: ترکی الفیصل

ان افسروں نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ دور مار میزائلوں کو روکنے میں کامیاب ہوجائيں لیکن کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو روکا جانا بہت دشوار کام ہے ۔

ان افسروں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ غزہ میں مزاحمت کی مکمل نابودی کا امکان میسر نہیں ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ دو سال بعد پھر ممکن ہے غزہ کے اطراف کے باشندے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازيں سنیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button