اہم ترین خبریںپاکستان

ہری پور : تکفیری عناصر کی ایما پر شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر پابندی کو دس دن گزر گئے

مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما علامہ وحید عباس کاظمی نے مسجد کے باہر مومنین کے ساتھ نماز ادا کی ۔

شیعیت نیوز:  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہزارہ کے علاقہ چنگی بانڈی پور ہری پور میں تکفیری عناصر کی ایما پر مسجد پر پابندی کو دس دن گزر گئے،

مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما علامہ وحید عباس کاظمی نے مسجد کے باہر مومنین کے ساتھ نماز ادا کی ۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبادت گاہیں ہر مسلمان کا آئینی مذہبی اور قانونی حق ہے۔

چند مٹھی بھر عناصر کی ایما پر مسجد پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

پاکستان مسلمانوں کے تمام مسالک کا ہے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں مسجد پر پابندی کسی صورت قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور مسجد پر پابندی کسی صورت قبول نہیں، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،علامہ شبیر میثمی

اہل علاقہ کا کہناہے ہم عدالت سے رجوع کریں  گے اس سے قبل ہم مصالحتی کمیٹی کی آپشن کو بھی زیر غور لائیں گے ۔

اگر کمیٹی نے مثبت کردار ادا یا تو فراخدلی سے قبول کریں گے بصورت دیگر ہائی کورٹ ے رجوع کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button