اہم ترین خبریںایران

شہید موسوی کے جسد خاکی کا کربلا اور شام کے مقدس مقامات کا طواف

 شیعیت نیوز: شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی اور مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تشییع جنازہ آج صبح تہران کے امام حسین اسکوائر شروع ہوئی۔

شہید کا جسد خاکی شام اور عراق کے مقدس مقامات کے طواف کے بعد ایران میں داخل ہوا جہاں ہزاروں سوگواروں نے اشکوں اور آہوں سے استقبال کیا اوررہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھی۔

شہید کی تشییع جنازہ کا آغاز تہران کے امام حسین (ع) اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی سے ہوا۔

اس اجتماع سے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف اور شہید قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید موسوی نے جنرل قاسم سلیمانی سے شہادت کا یہ راز پایا تھا کہ شہید ہونے کے لئے شرط ہے کہ انسان شہادت پسندانہ زندگی گزارے۔

زنیب سلیمانی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے بزدل حکام جانتے ہیں کہ بیدار عالمی ضمیر کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ صیہونی رجیم ایک قاتل اور جارح حکومت ہے جس کے مقابلے کا واحد راستہ مزاحمت ہے

اور اس رجیم کا کوئی بھی وحشیانہ اقدام اس تاریخی شکست کی تلافی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید جنرل موسوی کی شہادت ان کی زندگی بھر کی محنت کا صلہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید موسوی حاج ​​قاسم سلیمانی کے شانہ بشانہ شام کے محاذ میں موجود رہے شہید سلیمانی انہیں ایک ہوشیار کمانڈر سمجھتے تھے۔

یہ سچ ہے کہ شہادت ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے لیکن دشمن کے لئے ذلت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

صہیونی رجیم کے خونخوار حکام گذشتہ تین ماہ کے دوران اپنا ذہنی توان ذہن کھو چکے ہیں اور اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

شہید موسووی کا خون مزاحمت کی فتح کا باعث بنے گا اور خدا کے فضل سے اس غاصب رجیم کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔

تشییع جنازہ کے الوداعی مراسم کے بعد شہید کا جسد خاکی امام زادہ صالح کے حرم میں تدفین کے لئے تجریش منتقل کیا گیا۔

جنرل سید رضی موسوی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں صہیونی حکومت نے میزائل حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button