مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کی میز کے نیچے نصب بم اچانک پھٹنے کی ویڈیو کیسی ہے؟

ایران کی فرضی ویڈیو کا مقصد اپنے ایک عسکری عہدیدار کی شام میں شہادت کے بعد تل ابیب کو دھمکی آمیز پیغام دینا ہے۔

 شیعیت نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اہم مشیر جنرل  شہید موسوی کے قتل کا جواب دینے کے لیے ایرانی حکام کی دھمکیوں کے جلو میں کل پیر کو ایک بالواسطہ ایرانی "خطرہ” سامنے آیا ہے۔ .

نیم سرکاری ایرانی مہر ایجنسی نے ایک ویڈیو نشر کی جس میں اسرائیلی منی گورنمنٹ کے اجلاس کی نقالی کی گئی۔

جس میں غاصب صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شرکت کی۔

وہ بہ ظاہر ملٹری کمانڈرزکے ساتھ میز پر بیٹھے نظر آئے۔

اس فرضی ویڈیو میں نیتن یاہو کی میز کے نیچے ایک بم نصب نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید جنرل موسوی کا قاسم سلیمانی سے رشتہ فوجی تعلقات سے بڑھ کر تھا ،فرزند شہید

اس ویڈیو کو دیے گئے عنوان سےظاہرہوتا ہے کہ ایران میں اسرائیل کے خلاف کیسی نفرت پائی جا رہی ہے۔

ویڈیو کا عنوان "قاسم سلیمانی کے ساتھی کو قتل کرنے کے بعد نیتن یاہو کا انتظار کر رہا ہے”۔

یہ عنوان بالواسطہ دھمکی یا پروپیگنڈہ ہے جس کا مقصد اسرائیلیوں کے اعصاب پر دباؤ ڈالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button