اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اگر انتخابات شفاف ہوئے تو تکفیری ناکام ہو جائیں گے،ناصر عباس شیرازی

انتخابات میں خرابی پیدا کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے

 شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ انتخابات شفاف اور حقیقی ہوئے  تو تکفیری ناکام ہو جائیں گے، لیکن ان تنظیموں نے اب اس جماعت کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے جنہیں امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

 تمام انتہاپسند گروپ، جو فتوؤں کے کے لئے مشہور تھے اور جو ہر چیز کے لئے فتوی لاتے رہے ہیں۔

امریکی سرپرستی کے تحت سرگرم جماعتوں کے ساتھ متحد ہو گئے ہیں۔

ان جماعتوں نے فلسطین کے موجودہ مسئلے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں خرابی پیدا کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی ایماء پر سینکڑوں ہزارہ شیعہ مسلمان پاکستانیوں کا قاتل رمضان مینگل الیکشن لڑنے کیلئے تیار

اور جو تکفیری گروپ ہیں وہ ان کی طرف چلے گئے ہیں اور سب اکٹھے ہو گئے ہیں، اور مذکورہ بالا بل کے پیچھے بھی یہی لوگ تھے۔

ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ یہ سمجھوتہ ہے کہ جہاں بھی یہ انتہاپسند گروپ ہیں وہاں ہمارا مقصد ایک ہے اور انتخابات سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ تکفیری ٹولے انتخابات میں شرکت نہ کریں۔

ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں کہ اگر انتخابات حقیقتا منصفانہ اور حقیقی ہوں گے تو یہ لوگ پارلیمنٹ میں نہیں جا سکیں گے۔

لیکن ان کے تعلقات اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اتنے اچھے اور قریبی ہیں کہ اسٹبلشمنٹ ہی ان کے لئے راستے ڈھونڈ لے گی۔

وہ راستہ عوام کے ذریعے ہاتھ نہیں آتا، وہ ایسا راستہ ہے جسے آپ جانتے ہیں اور وہ دوسرے طریقوں سے فراہم کیا جاتا ہے۔ تو یہ مشکل بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button