اہم ترین خبریںپاکستان

مزار بی بی پاکدامن کا 97 فیصد کام مکمل، 31 دسمبر کو کھول دیا جائے گا

 شیعیت نیوز: مزار بی بی پاکدامنؒ کا 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے.

مزار کو 31 دسمبر سے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے مزار اور گنبدوں کے فنشنگ ورک کا بھی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دربار بی بی پاکدامن کی تعمیر منظور شدہ نقشے کے مطابق کروائی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر دیئے جلانے کیلئے علیحدہ جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی اور مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کے تمام کام اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کئے جائیں.

مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے.

راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

وزیراعلی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مزار پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button