ایران

مجلس وحدت مسلمین قم کے سربراہ کی نجف کی کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

گذشتہ دنوں انہوں نے نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور نئی کابینہ سے حلف بھی لیا۔

  شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے مولانا سید خاور عباس نقوی اور ان کی آٹھ رکنی کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے متقی، بابصیرت اور فاضل طلباء و فضلا سے ساری دنیا کے مسلمانوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے مسئولین اور ممبران ہم سب کیلئے معنوی اور عملی طور پر ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں۔

گذشتہ دنوں انہوں نے نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور نئی کابینہ سے حلف بھی لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button