اہم ترین خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ لائق تحسین ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملک میں شفاف انتخابات کے انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی بلا روک ٹوک شمولیت ضروری ہے۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کا حکم لائق تحسین ہے۔

عدالت عظمٰی کا وقار ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی سے مشروط ہے۔

عدالتی فیصلوں میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

ملک میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ سے معاشرتی عدم استحکام اور بے چینی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے غیر دانشمندانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے باز رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ملک میں شفاف انتخابات کے انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی بلا روک ٹوک شمولیت ضروری ہے۔

ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے جو باہمی نفرتوں کی آبیاری کر کے خدانخواستہ کسی ناقابل تلافی نقصان یا المیہ کو جنم دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button