عراق

عراق سے اسرائیل پر بڑے حملے کی اطلاع، ایلات بندرگاہ کو بنایا نشانہ

 شیعیت نیوز: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے اسلامی مزاحمتی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات میں واقع ام الرشراش نامی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔

مذکورہ تنظیم نے اس کارروائی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا لیکن کہا کہ اس نے اس آپریشن کے لئے مناسب ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:دشمن کی 720 فوجی گاڑیاں تباہ، القسام بریگیڈ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل مقبوضہ فلسطین میں اہداف کے خلاف فوجی کارروائیاں کی تھیں لیکن زیادہ تر حملے اور انتقامی کارروائیاں،  شام اور عراق میں امریکی اہداف کے خلاف غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی گئیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے عوام تقریباً اسی روز سے شدید بمباری کی زد میں ہیں اور اس دوران تقریبا 20 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button