اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

 شیعیت نیوز: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ہے۔

پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے۔

بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی، ایرانی صدور کا غزہ میں جنگ بندی نافذ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اظہار افسوس

 پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا۔

انہوں نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے،

خطوط میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ کشمیر میں جاری بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا،

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔

پاکستان اور برونائی کے مابین دوطرفہ مشاورت اور تعاون کا ورچوئل افتتاحی دور منعقد ہوا

رواں ماہ پاکستان نے 366 ہندوؤں کو کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے ویزے جاری کیے

رواں سال 8 ہزار 644 بھارتی ہندو اور سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button