لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ،61 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز : لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے حادثے میں اکسٹھ افراد کی ہلاکت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق لیبیا مں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے حادثے میں پچیس افراد کو بچا لیا گیا لیکن اکسٹھ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں جن پچیس افراد کو بچالیا گیا ہے انہیں حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
اس کشتی میں کل چھیاسی غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جن میں لاپتہ ہونے والے اکسٹھ افراد کی موت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار ارفراد کا تعلق نائیجیریا، گامبیا اور بعض دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔
شمال مغربی لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر روانہ ہونے والی اس کشتی میں عورتیں اور بچے بھے سوارتھے۔